Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔ صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔