ہومدنیاسعودی عرب نے مساجد میں نماز جنازہ پڑھانے کی دوبارہ سے اجازت دے دی

سعودی عرب نے مساجد میں نماز جنازہ پڑھانے کی دوبارہ سے اجازت دے دی

ریاض ، سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد نے مساجد میں فرض نماز کے فورا بعد نماز جنازہ پڑھانے کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہے۔سعودی عرب کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق کوروناکی وبا سے پہلے جاری معمول کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی زور دیا گیا ہے کہ اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر کاربند رہا جائے۔اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے ہدایت جاری کی تھی کہ نماز جنازہ فرض نمازوں کے اوقات کے سوا دیگر اوقات میں پڑھی جائیں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔