Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانسندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب، زرعی انکم ٹیکس قانون کی منظوری کا امکان

سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب، زرعی انکم ٹیکس قانون کی منظوری کا امکان

کراچی (آئی پی ایس )سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں زرعی انکم ٹیکس کے مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 3فروری کو طلب کرلیا گیا

کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور و فیصلہ کیا جائے گا، سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔سندھ کابینہ اجلاس سے مجوزہ مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی، سندھ کابینہ اجلاس صبح 9 بجے ہوگا۔ امکان ہے کہ کل ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ پیش کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔