اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے مختلف ڈیولپ سیکٹروں میں کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کر دئیے ،سی ڈی اے نے اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹرز میں مختلف سائز کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی اور سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے ماہرین پر مشتمل نیلامی کمیٹی بھی مقرر کردی ،نیلامی کے لئے پیش کئے گئے کمرشل پلاٹوں کے بروشر(اشتہار) آن لائن خریدنے کی سہولت بھی سرمایہ کاروں کو فراہم کی گئی ہے، مزید برآں بروشر (اشتہار) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ منتخب کردہ بنکوں کی برانچوں سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں نیلامی کمیٹی نے کامیاب بولی دہندگان کو 30 یوم کے اندر یکمشت ادائیگی پر دس فیصد رعایت دینے کا بھی اعلان کیا ہے، اور سی ڈی اے بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد سرمایہ کار کو بلڈنگ پلان کی بھی منظوری دے دی جائے گی۔ ساتھ ساتھ پلاٹ کی مکمل ادائیگی پر تعمیر کی اجازت بھی دے دی جائے گی ۔یواضح رہے کہ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام انتیس کمرشل پلاٹس کی نیلامی چار اور پانچ اگست کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی ۔سی ڈی اے کے زیر انتظام نیلامی میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹ کے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔
اسلام آبادمیں سرمایہ کاری کا سنہری موقع،سی ڈی اے کا بڑا اعلان سامنے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
