Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانتوشہ خانہ ٹو کیس، بانی، بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی، بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔
مذکورہ درخواستوں کی سماعت کل عدالت عالیہ میں ہوگی، اس سلسلے میں بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔