Tuesday, December 16, 2025
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان /تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں تحصیل پہاڑ پور میں لاڑ سگڑی بنگلہ کے مقام پر الاٹ ہونے والی زمین کا لے آٹ لینے کے بعد کنٹریکٹر کے حوالے کر دیا گیا

جس پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تعمیراتی کام کے آغاز کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کے ہمراہ انچارج اسٹیشن 44 کلیم اللہ سمیت SDO C&W, متعلقہ کنٹریکٹر اور ریونیو اسٹاف شامل تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی کا کہنا تھا کہ تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام سے علاقے کی عوام ایمرجنسی سروسز مزید بروقت اور فوری فایدہ اٹھا سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔