Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 18اراکین کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 18اراکین کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18اراکین کی رکنیت بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 139 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی تھی تاہم اب تک گوشواروں کی تفصیلات دینے والے 45 ممبران کی رکنیت بحال کی جا چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔