Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانعمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف

عمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف

واشنگٹن /اسلام آباد(سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈز کیس میں سزا سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو گا ،سزا کے فیصلے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کو بھی شدید دھچکا پہنچے گا ، پاکستان اس وقت معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس سے ملک کو نکالنے کیلئے ایسے فیصلوں کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔

جمعہ کو سب نیوز سے خصوصی گفتگو میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈز کیس میں سزا کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا کے فیصلے سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کی کوششوں کو دھچکا پہنچے گا ، یہ فیصلہ کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں ،اس فیصلے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔ پاکستان اس وقت معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس سے ملک کو نکالنے کیلئے ایسے فیصلوں کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔