Sunday, March 22, 2026
ہومپاکستانپشاور:ڈینز ٹریڈ سنٹر میں فائرنگ سے2تاجر جا ں بحق، لواحقین کا احتجاج جاری

پشاور:ڈینز ٹریڈ سنٹر میں فائرنگ سے2تاجر جا ں بحق، لواحقین کا احتجاج جاری

پشاور،پشاور صدر میں واقع ڈینزٹریڈ سنٹر میں پیش آنے والے حادثہ کی تفصیل،بہت دنوں سے تاجران اور ڈینز انتظامیہ کے مابین بجلی کی یونٹ اور کچھ دیگر مسائل پر بات چیت چل رہی تھی۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز ایک جرگہ کا انعقاد ہوا جس میں تاجر برادری نے انتظامیہ کے جانب سے ناجائز بڑھائے گئے بجلی یونٹ کے قیمت کو مسترد کیا اور اس کے ساتھ دیگر چند ناقص انتظامی امور کو زیر بحث لایا۔ جس پر خیراللہ (تاجر)اور صداقت اللہ (ڈینز انتظامی امور کا سربراہ)کے مابین بحث و تکرار ہوئی۔ ساتھی تاجروں نے بیچ بچاو کرایا اور معاملہ رفع دفع کردیا۔اس کے بعد صداقت اللہ نے ہزارخوانی سے اپنے مسلح گارڈز منگوائے اور خیراللہ کے دفتر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خیراللہ اور عنایت اللہ جاں بحق ہوگئے۔مہمند قوم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوبیس گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ یا تو دئیے گئے وقت کے اندر اندر تمام ملزموں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے وگرنا کسی بھی نقصان کی صورت میں ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔پشاور میں رہنے والے مہمند قوم کے تمام باسیوں کو (آج)پیر کو ڈینز کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔