Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے ایوان بالامیں احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی نے ایوان بالامیں احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معافی مانگ لی


اسلام آباد:ایوان بالا میں پی ٹی آئی اراکین سینیٹ کی قوائدکی خلاف ورزی کا معاملہ،پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے سینیٹر علی ظفر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے معذرت کر لی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی اراکین نے بدھ کے روز ایوان بالا میں شور شرابا کیا تھا،
ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے پی ٹی ائی کے 4اراکین کی رکنیت معطلی کی سمری تیار کرائی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی اراکین کو آخری وارننگ دے دی ۔
سینیٹر فلک ناز چترالی اور عون عباس بپی کو آخری وارننگ دی گئی ،
ذرائع کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے چیمبر میں جا کر معذرت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔