Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادنورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دبا ئونہیں، آئی جی اسلام آباد

نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دبا ئونہیں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دبا نہیں، تفتیش کے دوران جو بھی ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے۔
وفاقی پولیس کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہدا کے لیے ہے جنہوں نے اس ملک، اس وطن میں امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، شہدا کے اہل خانہ ہماری اولین ترجیحات میں ہیں، اسلام آباد پولیس نے تاریخ کا ایک بڑا کام کیا ہے وہ یہ کہ ہم نے شہدا کے 286 بچوں کو ملازمت پر مستقل کردیا اس پر وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے اہل کاروں کے لیے میڈیکل کی سہولت دینے کے لیے مختلف نجی لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کیے ہیں، پولیس اہل کاروں کے لیے رہائش کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، پولیس فورس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے اس کے لیے کام کررہے ہیں۔نور مقدم کیس کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ہمارے اوپر کوئی دبا نہیں ہے، تفتیش کے دوران جو بھی شخص ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے، ہم میرٹ پر اپنا کام کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہمیں وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔