اسلام آباد،عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ،انتظامیہ کا مختلف سیکٹرز کی 40 سے زائد گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ،اسلام آبادمیں کل 600 گھروں کوقرنطینہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر اقتدار کے مختلف سیکٹرز میںاسمارٹ لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد کے کل 600گھروں میں 2 ہزار مثبت کیسز ہیں، پہلے مرحلے میں کورونا سے متاثر 2 ہزار 294 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے گھروں کے باہر آمدورفت روکنے کے لیے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیسوں کی شرح میں اضافہ جاری رہنے پر دیگر علاقوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔
کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

