Friday, April 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟کیا بھارتی کپتان پاکستان آئیں گے؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟کیا بھارتی کپتان پاکستان آئیں گے؟

لاہور (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے آغاز سے پہلے میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوتے ہیں اور پریس کانفرنس میں اپنی تیاریوں پر بات کرتے ہیں۔

19 فروری سے دو یا تین دن پہلے جو بھی آئی سی سی دن مختص کرے گی اس کے تحت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا حصہ تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوں گے۔بھارت سمیت تمام کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا،اسپانسرز اور شائقین کو ویزے دینا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

لاہور، پنڈی اور کراچی میں وزٹ کرنے والی ٹیموں میں تین بھارتی شامل تھے جو ویزے ملنے پر پاکستان آئے تھے اب بھی ایسا ہی ہوگا اور جن کو ویزوں کی ضرورت ہوگی، پی سی بی اس کا انتظام کرے گا۔ آئی سی سی جب وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کرے گی تو اس کے بعد یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ ٹیموں کی پریس کانفرنس کس دن رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔