Saturday, January 11, 2025
ہوماسلام آبادچیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ میں بریفنگ دی گئی کہ ایکسپو ہال، سیاحت، آرٹ اینڈ کرافٹ سٹالز، ایمفٹی تھیٹر، سینما گھر جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو بلیو ایریا پارکنگ پلازے پر بریفننگ دی گئی ۔اجلاس میں پارکنگ پلازے کے مختلف حصوں کے استعمال اور ذرائع آمدن کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ریونیو کو بڑھانے کے لیے پارکننگ پلازے کی سپیس کو مو ئثر طریقے سے استعمال کرنے کا پلان پیش کیا جائے۔ پارکننگ پلازے کیفنشنگ، لفٹ سمیت الیکٹرکل کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔پارکنگ پلازے میں تقریبا ایک ہزار گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔

پارکنگ پلازہ دو بیسمنٹس سمیت گرانڈ اور 5 فلورز پر مشتمل ہوگا۔پارکنگ پلازے میں 63 دکانیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی آدھی دکانیں نیلام کے لئے پیش کی جائے گئی۔پارکنگ پلازے کے رف ٹاپ پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ اور کیفے کی بھی گنجائش ہوگی۔رف ٹاپ پر پیڈل کورٹ، سیمنا گھر سمیت ان ڈور تفریحی سہولیات بھی شہریوں کو میسر ہونگی۔پارکنگ پلازے میں کھڑی ہونے والی گاڑیوں کی گھنٹہ، یومیہ، ماہانہ بنیادوں پر پارکنگ کی سہولیات دی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔