لاہور،ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 8 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 814 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

