Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزنجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ پر تھانہ بنانے کا معاملہ ،رہائشیوں کے خلاف مقدمہ درج

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ پر تھانہ بنانے کا معاملہ ،رہائشیوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ پر تھانہ بنانے کا معاملہ ،
عدالت سے حکم امتناع جاری ہونے کے بعد لوئی بھیر پولیس نے رہائشیوں کے مقدمہ درج کر لیا ۔
درج مقدمہ کے متن کے مطابق سی ڈی اے نے لوئی بھیر تھانہ کے لیے 5 کنال کا پلاٹ مختص کیا تھا،


پلاٹ پر تعمیراتی کام جاری تھا اور حد بندی کے لیے کنکریٹ کے 36 پلرز بنائے تھے،
پلرز پر خار دار تار لگانے کے لیے 5 بنڈل اور 10 بوری سیمنٹ پلاٹ میں موجود تھا،
خالد کیانی، قاسم کیا ی اور شیراز الٰہی کے ہمراہ 25 نامعلوم افراد آئے،
تعمیراتی کام رکوایا، پلرز کی توڑ پھوڑ کی اور خار دار تار اور سیمنٹ کے گئے،
ملزمان نے دھمکیاں کی دی کہ اس پلاٹ پر جو کام کرے گا اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے،
متن کے مطابق گزشتہ روز سول جج ملک امان کی جانب سے مزکورہ پلاٹ پر ہر قسم کے تعمیراتی کے خلاف حکم امتناع جاری کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔