Friday, January 17, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سینیٹر کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

پی ٹی آئی سینیٹر کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کےسینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو سندھ سے 2021ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔