Friday, January 17, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی سے فنڈز مانگ لیے

پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی سے فنڈز مانگ لیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لیے اس نے فوری طور پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔پارٹی نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گذر رہی ہے، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد فنڈز طلب کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔