Monday, January 13, 2025
ہومتازہ تریناسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 28فلسطینی شہید

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 28فلسطینی شہید

غزہ (آئی پی ایس ) اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہی ۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مغرب میں واقع الشاطء کیمپ کے قریب خیابان حمید پر ایک گھر پر صیہونی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔7اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 885 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 109139 تک پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔