لاہور(آئی پی ایس) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کی سماعت کی، عدالتی عملے میں گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
بعد ازاں چودھری پرویز الہٰی نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔
ترقیاتی منصوبوں مبینہ کرپشن کیس، چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔