Thursday, January 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہل کار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہل کار شہید

ڈی آئی خان: نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی، جس سے ڈیوٹی کے لیے جانے والے 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔