Sunday, December 22, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگز‏کھیلوں کازوال اور پرچی مافیا

‏کھیلوں کازوال اور پرچی مافیا

تحریر: سید لعل حسین بُخاری
‎@lalbukhari
ایک وقت تھا کہ ہم چار کھیلوں کرکٹ،ہاکی،سکواش اور سنوکر کے عالمی چیمپئن تھے۔
اولمپکس کھیلوں میں بھی کم ہی سہی ،چند ایک میڈلز لے ہی لیتے تھے۔پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں بھی ہماری کارکردگی زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح انحطاط کا شکار ہوتی گئی۔
کرکٹ میں ہم ناقابل بیان مشہور ہو گئے
سکواش میں لیجنڈز جہانگیر خان اور جام شیر خان کے بعد اندھیری رات کا آغاز ہو گیا۔ ان دو سُپر اسٹارز کے بعد کوئی دوسرا نہ آیا جو ان کا خلا پُر کر سکتا۔
جبکہ ہاکی میں تو حد ہی ہو گئی،ہمارے اس قومی کھیل میں ہمارا نام و نشان ہی مٹ گیا۔
دنیا میں بہت زیادہ کھیلےاور پسند کئے جانے والے کھیل فُٹ بال میں تو ہم پہلے ہی سے نہ تین میں تھے اور نہ تیرہ میں۔
جن کھیلوں میں ہمارا نام تھا،اُن میں ہاکی سر فہرست تھا۔اولمپکس ،چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ میں ہم اکثرو بیشتر وکٹری سٹینڈ پر ہوا کرتے تھے۔
ہاکی کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کرنے والا مُلک بھی پاکستان ہی تھا۔
ہم نے دنیا کو اصلاح الدین،شہناز،حسن سردار،سمیع اللہ اور سہیل عباس جیسے کئی ورلڈ سٹار دئیے۔
مگر افسوس کہ اقربا پروری،رشوت اور سفارش کی وبا ہمیں لے ڈوبی
ایک تگڑی ٹیم ہونے کے باوجود اب تک ہم نے کر کٹ میں صرف تین بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں جن میں عمران خان کی سربراہی میں ورلڈ کپ،یونس خان کی قیادت میں ٹی 20اور سرفراز احمد کی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی۔
اتنے کم ٹورنامنٹس جیتنے کی وجہ ٹیم کی سلیکشن میں گڑ بڑ،کوچنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں پائی جانے والی پسند ناپسند اور پرچی مافیا کا کردار شامل ہے۔
دنیاۓ کرکٹ میں اپنے وقت کےنمبر ون آل راونڈر اور کپتان عمران خان،ونڈر بواۓ لیجنڈ جاوید میانداد،ڈبلیوز کی جوڑی وسیم اور وقار اور موجودہ ٹیم کے کپتان اور میگا سٹار بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کو کون نہیں جانتا۔ان کھلاڑیوں نے دنیا کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا۔
مگر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پرچی مافیا کی وجہ سے کبھی بھی معیاری نہیں رہی۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ہونے والا کلین سویپ شرمناک تھا۔
ٹیم جب بھی میرٹ پر منتخب ہوئی اور متحدہو کے کھیلی،
ہمیں کوئی نہ ہرا سکا۔
مگر افسوس
کہ یہ کم کم ہی ہوا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔