Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص نے افغانستان میں اسلام قبول کیا، تفصیلات سامنے آگئیں

امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص نے افغانستان میں اسلام قبول کیا، تفصیلات سامنے آگئیں

واشنگٹن(سب نیوز )امریکی اخبار نے نیو آرلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور ہجوم پر گاڑی چڑھا کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والا شمس الدین جبار امریکا کے عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اوراس کی پرورش بھی بطور عیسائی ہوئی۔

شمس الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ شمس الدین نے افغانستان میں ایک سال تعیناتی کے دوران اسلام قبول کیا تھا، بھائی کا اقدام بنیاد پرستی کا نتیجہ ہے جو اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا۔دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی انتہا پسند قرار دے دیا۔ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی کی وجہ سے امریکا میں شدت پسندی اور دیگر پرتشدد جرائم ناقابلِ یقین حد تک بڑھ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔