Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزآئل اینڈ گیس سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کا مالی نظام غیر موثرہوچکا، وزارت خزانہ

آئل اینڈ گیس سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کا مالی نظام غیر موثرہوچکا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کے مالیاتی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس شعبے کی سرکاری کمپنیوں کا مالیاتی نظام غیر مثر قرار دے دیا- وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی ایل) کا انفرا اسٹرکچر دقیانوسی اور غیر موثر ہوچکا ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پی ایس او سرکلر ڈیٹ سائیکل میں ٹریپ ہوگیا ہے، انرجی سیکٹر میں گردشی قرضے کے باعث کیش فلوز کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور عدم ادائیگیوں کے باعث واجبات بڑھ گئے ہیں، واجبات بڑھنے سے کمپنیوں کی معاشی صورتحال پر اثرات پڑے ہیں۔سرکاری دستاویز میں درج ہے کہ سرکاری اداروں کا حکومت کی مالی معاونت پر انحصار بڑھ گیا ہے، پرانی ٹیکنالوجی کے باعث پیداوار کم اور آپریشنل لاگت زیادہ ہے، جب کہ بزنس پلان کے ذریعے ریونیو لاسز محدود اور آپریشنل کارکردگی بہتربنائی جاسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان بڑی سرکاری کمپنیوں کے مالیاتی نظام کو بہتر بنا کر گردشی قرضیکے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔