فیصل آباد:9 مئی کو حساس ادارے پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں عدم حاضری پر ممبر قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی عدالت نے دونوں بھائیوں کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے اور ایس ایچ او کو پی او رجسٹر میں اندراج کا حکم دے دیا۔
خصوصی عدالت نے بذریعہ اشتہار دونوں بھائیوں کو تھانہ سول لائن مقدمہ میں 2 جنوری کو طلب کر رکھا تھا، عدم حاضری پر عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دے کر متعلقہ پولیس کو مزید کاروائی کا حکم دے دیا گیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان بھائیوں کی محکمہ ریونیو اور متعلقہ ایس ایچ او سے پراپرٹی کی تفصیلات بھی 7 جنوری کو طلب کرلیں، عدالت نے ساہی برادران کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
نو مئی حملہ کیس: ارکان اسمبلی افضل ساہی اور جنید افضل اشتہاری قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔