Sunday, January 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکارکردیا، اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباو کی شکایات میں اضافہ

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکارکردیا، اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباو کی شکایات میں اضافہ

تل ابیب(آئی پی ایس )ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباو کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباو کی شکایات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکارکیا ہے، فوجیوں نے ذہنی دباکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی۔

، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کا بتانا ہے کہ سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2011 کے بعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں، خودکشی اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے۔ خبر کے مطابق گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزروفوجی،7 لازمی سروس کرنے والے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے ۔

گزشتہ دو سالوں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے۔ واضح رہیکہ اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔