ملتان(آئی پی ایس ) انٹرنیشل ائیرپورٹ پر کام کرنے والے آؤٹ سورس ملازمین کو کنٹریکٹ پر لانے کے لئے جعلی تجرباتی سرٹیفیکیٹ کا استعمال، انٹرنیشل ائیرپورٹ پر جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات شروع کردی گئیں ، ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے عارضی کنٹریکٹ پر لانے کے لئے افسران نے مبینہ طور پراپنے رشتہ داروں کو بھی نوازا،ایف آئی اے کے مطابق سکروٹنی کے بعد متعلقہ اداروں کے 70 سرٹیفیکیٹ جعلی نکلے، ائیرپورٹ افسران کے کہنے پر جعلی سرٹیفیکیٹ رقم کے عوض بنوائے گئے ، سول ایوی ایشن میں عارضی کنٹریکٹ پر بھرتی میں استعمال ہونے والے تجرباتی سرٹیفیکیٹ جعلی ہیں، ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد جعلی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے ملزمان روپوش ہوگئے۔
ملتان ائیرپورٹ پر آؤٹ سورس ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیلئے جعلی سرٹیفیکیٹ کا استعمال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔