Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزیونان کشتی حادثہ کیس: ڈی جی ایف آئی اے نے ملوث افسران کو ذاتی سے حیثیت میں طلب کر لیا

یونان کشتی حادثہ کیس: ڈی جی ایف آئی اے نے ملوث افسران کو ذاتی سے حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد ( سب نیوز) یونان کشتی حادثہ کیس میں ڈی جی ایف آئی اے نے ملوث افسران کو ذاتی سے حیثیت میں طلب کر لیا،

زرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ملوث 38 افسران و اہلکاروں کو ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔

تمام افسران و اہلکاروں کو آج گیارہ بجے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا تھا ۔

ڈی جی ایف آئی اے ان تمام افسران و اہلکاروں سے زاتی طور پر تحقیقات کریں گے،

جرم ثابت ہونے پر ان افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،

پیش نہ ہونے والوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق 38 افسران کراچی ، گجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد زون میں تعینات ہیں،

افسران میں انسپکٹر سب انسپکٹر اے ایس آئی اور کانسٹیبل شامل ہیں،

تمام افسران اس وقت ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں موجود ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔