اسلام آباد (آئی پی ایس )ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد و ڈی جی آئی سی ٹی نے کورنگ نالے اور دریائے سواں سے متصل آبادیوں میں سیلابی پانی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ،میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور متعلقہ ڈیپارٹمنس کا اسٹاف اور یونین کونسل کے ملازمین بھی ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کے ساتھ فیلڈ میں موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے کہا کہ نالوں کی صفائی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے،حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ متوقع بارشوں سے ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز راول ڈیم اسپل ویز کھولنے سے پہلے تمام روٹس کا جائزہ لے رہی ہیں۔ شہری مون سون سیزن کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے ای الیون میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا۔ڈی جی آئی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے دنوں میں متوقع بارشوں کی پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس رہیں گے۔ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں ای ا لیون کی کمیونٹی سول سوسائٹی انتظامیہ کی مدد کیلے موجود رہیں گی۔ڈی جی آی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کا مزیدکہنا تھا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پا لیا ۔ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں تمام ادارے شامل ہیں جو کہ فوری ریسپانس کریں گے۔ ڈی جی آئی سی ٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہماری ٹیمز فوری ریسکیو کریں گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اب تک ایمرجنسی کی تمام کالز پر ریسکیو آپریشن کر چکا ہے اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز ٹیمز ہر دم تیار ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو کیا جاے گا۔
بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال ،ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
