اسلام آباد (آئی پی ایس )چولستان کینال کی تعمیر کی منظوری کے معاملے پر سندھ کی مخالفت پر وفاق نے منصوبے کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے منظوری لینے کا فیصلہ تبدیل کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے کابینہ ڈویژن کو ایکنک کے منسٹس تبدیل کرنے کیلئے ایک خط لکھا ہے اور کابینہ ڈویژن سے ایکنک کے منٹس میں سے چولستان کینال کو نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نگران دور میں ایکنک نے چولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کردی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا مقف ہے کہ ایکنک منٹس میں چولستان کینال غلطی سے شامل ہوا کیوں کہ ایکنک کا فیصلہ چولستان نہیں صرف گریٹر تھال کینال سے متعلق تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کہ موجودہ دور میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی یا سی ڈی ڈبیلو پی چولستان کینال منصوبے کی منظوری دے چکی ہے جس کی ایکنک سے منظوری لی جائے گی۔
