ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما ئو ں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں

پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئو ں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ ذرائع کے کا کہنا ہے کہ رہنما ئو ں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں اور دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ ارکان کا موقف ہے بانی پی ٹی آئی کے سامنے تحریک کی کال چند دن کیلئے موخر کرنے کا کہا جائے، پارٹی قیادت 24 نومبر احتجاج کے نتائج کے بعد دوبارہ ریکور ہونا چاہتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔ عمران خان نے اپنے مطالبات کیلئے 14دسمبر تک کا وقت دے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔