Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانمدارس بل پر حکومتی رابطے تیز، محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست سے ملاقات

مدارس بل پر حکومتی رابطے تیز، محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست سے ملاقات

اسلام آباد ( سب نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جامعہ اشرافیہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی۔
وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات ہوئی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل رحیم نے کہا کہ کہمدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، مدارس کے ایشو پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل رحیم اشرفی نے دعا خیر کی جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔