Thursday, December 26, 2024
ہومتازہ ترینشامی صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد ان کی لگژری گاڑیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

شامی صدر بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد ان کی لگژری گاڑیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

دمشق (آئی پی ایس )شام میں عرصہ دراز سے اقتدار میں رہنے والے بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد فرار ہوگئے اور ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیوز میں باغیوں اور شہریوں کو ایک کمپلیکس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں کئی لگژری گاڑیاں کھڑی ہیں جو صدر بشار الاسد کے زیر استعمال تھیں شامی باغیوں نے دمشق میں بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری کاروں کو ویڈیو کی صورت میں وائرل کر دیا۔
یاد رہے کہ شامی باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے کا دعوی کیا ہے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے قبل ہی بشارالاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے اور بعد میں اس طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔