Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں

لاہور (آئی پی ایس ) وزیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف سے اظہر قیوم، ذوالفقار بھنڈر، میاں مرغوب ، حافظ میاں نعمان ودیگر نے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں اراکین قومی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور، سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں شہبازشریف سے مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔