Friday, January 17, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد جائیں گے تو پی ٹی آئی والوں کی طرح واپس نہیں آئیں گے، اسد محمود

اسلام آباد جائیں گے تو پی ٹی آئی والوں کی طرح واپس نہیں آئیں گے، اسد محمود

پشاور (آئی پی ایس ) جے یو آئی رہنما اسد محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد جائیں گے تو پی ٹی آئی والوں کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔ جمعیت علما اسلام کی اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما اسد محمود نے کہا کہ قیادت نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تو اس پر لبیک کہیں گے، ہم جب اسلام آباد جائیں گے تو پی ٹی آئی والوں کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔

مفتی اسد محمود نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کے بعد علی امین ڈی آئی خان کینٹ میں چھپ گئے تھے، علی امین گنڈاپور ووٹ پر نہیں پیسے دے کر آئے ہیں، پی ٹی آئی والے سن لیں یہ علی امین گنڈا پور اسٹبلشمنٹ کا بندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد کے سیکٹر کمانڈر کے اشارے پر اسلام آباد گئے تھے، علی امین گنڈا پور کور کمانڈر پشاور کی مرضی پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔