Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں، بلاول بھٹو

خیبرپختونخوا حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خیبر پختونخوا (کے پی)حکومت اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کے بجائے انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر اس نے انکار کردیا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔