سکھر ،سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔سندھ ہائیکورٹ نے منگل کو کہا ہے کہ ماتحت عدالت خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ جلدی کرے۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت ہے۔
خورشید شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
