اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے دو اجلاس آج شیڈول تھے جس میں سے ایک اجلاس جاری ہے جس میں سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز تقرری کا معاملہ زیر غور ہے۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کے لیے 13ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔نامزد ججز میں شاہد حسن، خالد حسن، عبید الرحمن، رفیق احمد، عمیمہ انور، عثمان علی، محمد عمر، منصور علی، پرکاش کمار، ذیشان عبداللہ، محمد ذیشان، محمد جعفر رضا اور نثار احمد کے نام شامل ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے لیے تین ایڈیشنل سیشن ججز اور چھ وکلا کے نام زیر غور آئیں گے جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم ارشد، فرح جمشید اور جج انعام اللہ خان شامل ہیں جبکہ وکلا میں جنید انور، مدثر امیر، اورنگزیب، ایڈووکیٹ جواد احسان اللہ، ایڈووکیٹ صلاح الدین اور ایڈووکیٹ صادق علی کے نام شامل ہیں۔
جسٹس شاہد بلال کو آئینی بنچ کا حصہ بنانے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کریں گے۔جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل، ممبر پاکستان بار اختر حسین، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب، خاتون ممبر روشن خورشید، اپوزیشن سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان شریک ہوں گے۔
سندھ بلوچستان ہائیکورٹس کے ججز کی تقرری، چیف جسٹس کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
