Thursday, December 26, 2024
ہومکامرسچین،2600 سے زائد غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج کریں گے

چین،2600 سے زائد غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج کریں گے

بیجنگ : چائنا  میڈیا گروپ کا سالانہ  اسپرنگ فیسٹیول گالا  چینیوں کے لئے  ایک ناگزیر ثقافتی ایونٹ ہے   جسے گنیز  ورلڈ ریکارڈز نے  دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ورائٹی   ٹی وی شو کے طور پر تسلیم کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ،چائنا میڈیا گروپ نے پیرو ، برازیل ، نیپال اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج  کے حوالے سے  تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 81 زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارمز   اور  امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، ہنگری، روس، قازقستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، برازیل، جنوبی افریقہ، کینیا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک اور خطوں کے مین اسٹریم میڈیا  اسپرنگ فیسٹیول گالا کو براہ راست نشر  یا اس کی  کوریج کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔