Friday, January 17, 2025
ہومکامرسچین کے تین غیرمادی ثقافتی ورثے  یونیسکو کے غیرمادی ثقافتی ورثوں کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو گئے

چین کے تین غیرمادی ثقافتی ورثے  یونیسکو کے غیرمادی ثقافتی ورثوں کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو گئے

بیجنگ :یونیسکو کی  کمیٹی برائے تحفظ غیر مادی ثقافتی ورثے نے چین کی  لی قومیت کی ٹیکسٹائل تیکنیک ، چھیانگ قومیت کے نئے سال اور  لکڑی کے محراب نما  پل کی روایتی تعمیراتی مہارتوں کو انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل  کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اب تک مجموعی طور پر چین کے 44 منصوبوں کو یونیسکو کی غیرمادی ثقافتی ورثے کی  فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جن میں سے 39 منصوبے  نمائندہ فہرست میں ، 4   تحفظ کی فوری ضرورت کی فہرست اور 1  کو بہترین تحفظ کے طریقوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔