Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

راولپنڈی (سب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماں کو پیش نہ کرنے پر ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے رہنماں کی رہائی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنماں کو پیش کرنے کیلیے ساڑھے 7 بجے تک کا وقت دیا۔مقررہ وقت کے بعد بھی پی ٹی آئی رہنماں کو پیش نہ کرنے پر اے ٹی سی نے ایس پی نبیل کھوکھر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ایس پی صدر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کا حکم بھی دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔