Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکرم کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس: پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

کرم کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس: پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

پشاور:کرم کی صورتحال پر آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرم اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس آج گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جس کی میزبانی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کریں گے۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے امن، وسائل اور حقوق پر بات کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔