Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانآزادکشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ، سافٹ وئیر پارک بنائیں گے، تنویر الیاس

آزادکشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ، سافٹ وئیر پارک بنائیں گے، تنویر الیاس

راولاکوٹ(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و الیکشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کی جیت کے بعد عوام علاقہ و پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بعد اب آزادکشمیر میں بھی تبدیلی آچکی ہے۔ آزادکشمیر کے لوگوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کو قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح اکثریت سے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے۔کسی حکومتی عہدے کا خواہش مند نہیں جو ذمہ داری پارٹی چیئرمین عمران خان نے دی وہ قبول کرتے ہوئے ریاست اور لوگوں کیلئے کام کریں گے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہار کے خوف سے اور منظم سازش کے تحت الیکشن سوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جہلم ویلی شاہراہ پر وفاقی وزرا اور ہمارے قافلے پر حملہ کرایا گیا۔ ہاڑی گہل اور تھوراڑ میں ہمارے لوگوں پر اور ہم پر قاتلانہ حملے کیے گئے لیکن ہم نے صبر کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیلئے ہم نے ہی کوشش کی تھی اور اب انکی قیادت منفی سیاست کو دیکھتے ہوئے ہم مسلم کانفرنس کے ساتھ انتخابی اتحاد پر نظر ثانی کریں گے۔باغ کی عوام نے قبیلائی ازم کرنے والے کرداروں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ راجا فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے لوگوں کیلئے جو نا مناسب الفاظ استعمال کیے وہ انہیں واپس لینے چاہیئے۔ پونچھ کی سرزمین کے شہدا۔ غازیوں اور مجاہدوں نے حریت کیلئے ہر طرح کی قرباتنیاں دیں۔پونچھ کے حلقہ پانچ کی تمام محرومیاں دور کریں گے۔ آزادکشمیر میں بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لائیں گے۔ یہاں سافٹ وئیر پارک بنائیں گے۔ زراعت و سیاحت کے شعبوں میں کام کریں گے۔ سردار صغیر چغتائی نے عوامی خدمت کیلئے سیاست کی انکی لازوال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار صداقت حیات۔ سردار کاشن مسعود۔ سردار عامر رفیق ۔ اتحادی جماعت کے سینئر رہنما سردار خان عبدالقیوم سمیت پارٹی کے سینئر رہنما اور درجنوں کارکنان موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔