ابوظہبی : ٹیم ابوظہبی نے نادرن واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ ٹیم ابوظبی کے بولنگ یونٹ نے کبھی بھی مخالف ٹیم کو کھیل میں برتری حاصل نہیں کرنے دی اور اسے 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز تک محدود کردیا۔ افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 2 اوورز میں 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فن ایلن نے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
جواب میں ابوظبی کی ٹیم نے 7 اوورز سے بھی کم وقت میں ہدف حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جارحانہ اوپننگ بلے باز کائل میئرز نے 14 میں سے 34 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔
ابوظہبی ٹی 10، ناردرن واریئرز کو شکست دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔