Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، انھوں نے 2روز قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، ذرائع نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر ہی کام کریں گے۔

یاد رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفی دیا تھا، جس کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی تھی۔سلمان اکرم نے ایک روز قبل ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ جس میں وہ معاملات کو لے کر رنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان کی جانب سے ان کی دی ہوئی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔ لیکن سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق تھا کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور اسلام آباد جاتے لیکن تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، جس تعداد میں لوگ نکلنا چاہتے اور اسلام آباد میں احتجاج کرنا چاہتے تھے وہ ممکن نہیں تھا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں، اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا، 25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔