Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانعمر ایوب نے افواج میں تفرقہ ڈالنے، بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، عرفان صدیقی

عمر ایوب نے افواج میں تفرقہ ڈالنے، بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے اور بغاوت پراکسانے کی کوشش کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر بیان میں کہا کہ فائنل کال کی شرمناک پسپائی کے بعد اپنے فسطائی حربوں پر غور کرنے کے بجائے عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے اور بغاوت پر اکسانے کی نہایت مذموم کوشش کی ہے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کے لبادے میں ریاست پر حملہ کرنے والے لشکروں کی مزاحمت کے لیے آئین اور قانون فوج سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیز کو واضح کردار دیتے ہیں۔

اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ یلغار کے دوران فوج سمیت کسی سیکورٹی ایجنسی نے نہ گولی چلائی اور نہ کسی کو گولی چلانے کا حکم دیا گیا۔ کھلے جھوٹ اور فرضی لاشوں کی خیالی کہانیوں کے بعد فوج پرالزام تراشی قابل مذمت ہے۔ بہرحال طے کرنا پڑے گا کہ کیا واقعی پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔