Thursday, November 28, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی احتجاج میں پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف

پی ٹی آئی احتجاج میں پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی احتجاج میں پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر دو ڈی پی اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آنسو گیس کے شیل فراہم کیے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایسے خبریں منظر عام آئی تھی کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس فائر کیے تھے۔ جس کے بعد ایک مراسلہ جاری ہوا جس میں کے پی پولیس کو دستیاب آنسو گیس شیل کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ایسی اطلاعات پر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے آنسو گیس مارکیٹ سے خریدے تھے، تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ ۔ تاہم سروے کے دوران معلوم ہوا کہ مارکیٹ سے آنسو گیس کے شیل خریدنے والی خبریں یا باتیں من گھڑت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔