باجوڑ (آئی پی ایس ) امن جرگہ نے رات 9بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق اگر رات 9بجے کے بعد کسی شخص کا قتل ہوا تو اس کا خون معاف تصور کیا جائے گا اور پولیس اس قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کریگی۔
یہ فیصلہ باجوڑ میں شدید بدامنی کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے،جرگہ منتظمین نے کہا کہ کسی بھی شخص کو دوسرے گاوں جانے کی ضرورت پڑے تو اسے وہاں کے لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ امن کے قیام کے لیے 8 دسمبر کو ودودیہ ہال میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوگا۔
باجوڑ میں رات 9بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔