اسلام آباد(سب نیوز) پولیس اور رینجرز کی جانب سے جناح ایونیو کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کروالیا گیا ہے جس کے بعد مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے۔
پولیس اور رینجرز نے شدید شیلنگ کی اور پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیو خالی کراتے ہوئے مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔
جناح ایونیو سے واپسی کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے اور اسلام آباد سے پشاور جانے والے راستے پر بڑی تعداد میں لوگ روانگی کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے مظاہرین کی گرفتاریوں کیلئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پل بند کردیاگیا اور اٹک خورد کےمقام پرروڈ بلاک کرنےکیلئےکنٹینردوبارہ لگا دیےگئے۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے رابطہ پل پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ہومبریکنگ نیوزجناح ایونیو خالی کرنے کے بعد مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع، گرفتاریوں کیلئے پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والا اٹک پل بند کر دیا گیا
جناح ایونیو خالی کرنے کے بعد مظاہرین گھروں کو لوٹنا شروع، گرفتاریوں کیلئے پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والا اٹک پل بند کر دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔