Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

اسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

راولپنڈی (آئی پی ایس ) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سری لنکا اے ٹیم کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے50اوور کے آخری 2 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق آخری 2 میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو احتجاج کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی جیت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔